عمارتوں کی تعمیر میں گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی ہدایت

عمارتوں کی تعمیر میں گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی ہدایت

سرکاری سیکٹر میں عمارتیں گرنے کے درجنوں واقعات ،درجنوں ہلاکتیںنئی عمارتوں میں بنیادی ڈھانچہ قوائد و ضوابط کے مطابق تعمیر نہیں کیا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی جانب سے عمارتوں کی تعمیر میں تکنیکی امور کے حوالے سے دی گئی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد اورمستقل چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی سرویلنس رپورٹ کے مطابق سرگودھا سمیت ریجن بھر میں حالیہ سالوں کے دوران پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر میں عمارتیں گرنے کے درجنوں واقعات میں درجنوں افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں لقمہ اجل بنے ،اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے متعدد افراد معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں، اس امر کی نشاندہی بھی کی گئی کہ زمین بوس ہونیوالی قدیم عمارتوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر ایسی عمارتیں شامل ہیں جن کی تعمیر کے دوران بنیادی ڈھانچہ میں تکنیکی امور نظر انداز کئے گئے ، اور اب بھی یہی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے ، بالخصوص پرائیویٹ سیکٹر میں بننے والی نئی عمارتوں میں بنیادی ڈھانچہ قوائد و ضوابط کے مطابق تعمیر نہیں کیا جا رہا اسی طرح چیکنگ کا بھی موثر نظام تو موجود ہے مگر عملدرآمد نہیں، جس پر متعلقہ ٹیکنکل شعبوں اوربلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں یکساں چیک اینڈ بیلنس کیلئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی اختیار کی جائے ،ماہر انجینئرز عمارتوں کی تعمیر کے آغاز سے تکمیل تک نگرانی کریں،اور میٹریل کا بھی خاص طور پر خیال رکھا جا ئے ،تاکہ مستقبل میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں کمی لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں