ناقص منصوبہ بندی ،کینو کی گرتی قیمتوں سے باغبانوں کو نقصان
ناقص منصوبہ بندی ،کینو کی گرتی قیمتوں سے باغبانوں کو نقصان مڈل مین کی لوٹ مار کا بھی نشانہ ،نوٹس لیا جائے ورنہ احتجاج کریں گے ،کاشتکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ناقص منصوبہ بندی کے باعث جہاں کینو کی گرتی ہوئی قیمتوں سے باغبانوں کو نقصان کا سامنا ہے وہاں فیکٹری مالکان ،ٹھیکیداروں اور مڈل مین نے ادائیگیاں روک لی ہیں ،جس کے باعث انہیں دوہری مشکلات در پیش ہیں، باغبانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے انکا کہنا ہے کہ حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث ایکسپورٹ کے آغاز میں تاخیر ہونے کا جواز بنایا جا رہا ہے جبکہ مقامی طور پر ادائیگیاں ممکن بنا ئی جا سکتی ہیں مگر انتظامیہ ٹھوس اقدامات اٹھانے سے بھی گریزا ں ہے اورمسلسل تاخیر سے مڈل مین کی لوٹ مار کا نشانہ بھی بن رہے ہیں، ارباب اختیار نوٹس لے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔