اجازت نامہ نہ لائسنس ،سوشل میڈیا اسلحہ نمائش پر گرفتاری
اجازت نامہ نہ لائسنس ،سوشل میڈیا اسلحہ نمائش پر گرفتاری غیر قانونی اسلحہ اور تشہیر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ، ڈی پی او
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران تھانہ واں بھچراں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حیدر علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول برآمد کیا۔پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا، جس پر اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ غیر قانونی اسلحہ اور اس کی تشہیر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔