ڈکیتی اور چوری کی 11وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

ڈکیتی اور چوری کی 11وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

اظہر عباس اور بیوٹی پارلر کی مالہ اقراء کو لوٹ لیا گیا،آصف کے گھر چوریاقبال، منیر،آصف کے گھروں،دانش،اکرام، احمد کی دکانوں میں چوریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران طالب والا کے قریب اظہر عباس سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی ،شبیر ٹاؤ ن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے بیوٹی پارلر کی مالک اقراء بی بی سے قیمتی موبائل چھین لیا اور فرار ہو گیا،جبکہ غنی پارک کے رہائشی محمد آصف کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و موٹر سائیکل ،دیگر اشیاء اڑا لے گئے ، اسی طرح نواں لوک کے محمد اقبال،39شمالی کے محمد منیر،کنڈان خورد کے محمد آصف کے گھروں سے بھی قیمتی سامان، نقدی وغیرہ ،نواں لوک کے رہائشی دانش علی ،کوٹ میانہ کے محمد اکرام ،شاہ پور کے احمد رضاکی دوکانوں سے بھاری مالیت کی اشیائے خردونوش اور دیگر متفرق اشیاء،بچہ کلاں کے بلال احمد ،8الف جنوبی کے ارشد محمودکے ڈیر وں سے 20لاکھ روپے مالیت کے مویشی کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں