ناقص ، ملاوٹی دودھ بیچنے پر 3ڈیری یونٹس سیل کر دئیے گئے

 ناقص ، ملاوٹی دودھ بیچنے پر 3ڈیری یونٹس سیل کر دئیے گئے

ناقص ، ملاوٹی دودھ بیچنے پر 3ڈیری یونٹس سیل کر دئیے گئےسیمپل لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ،بھاری مقدار میں دودھ اور کھویا تلف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے ڈیری یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 یونٹس کو سیل کر دیا جبکہ موقع سے بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ اور کھویا برآمد کرکے تلف کردیا، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں بشمول سیٹلائیٹ ٹاؤن بلاک نمبر 8، 9 اور چک نمبر 90 این بی میں ڈیری یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران 3 ڈیری یونٹس کے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل پائے گئے ، جس پر اتھارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں یونٹس سیل کردیا ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ سیمپلز میں پانی کی بھاری مقدار میں ملاوٹ پائی گئی جبکہ دودھ میں فیٹ (چکنائی) کی مقدار بھی مطلوبہ معیار سے انتہائی کم تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں دودھ کی سیمپلنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں