گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی ،مچھروں کی افزائش
گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی ،مچھروں کی افزائشگنجان آبادیوں میں سیوریج اورصفائی کے ابتر نظا م کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ملیریا مچھروں کی تیز ی سے افزائش کا عمل شہریوں کیلئے باعث تشویش بنتا جا رہا ہے جس کی ایک بڑی وجہ شہر بھر میں پھیلے ہوئے گندگی کے ڈھیروں اور گلیوں محلوں میں کھڑا سیوریج کاپانی ہے ،تفصیل کے مطابق حالیہ رواں ہفتہ کے دوران درجہ حرارت بڑھا ہے جس کی وجہ سے ملیریا مچھروں کی افزائش تیزی سے جاری ہے ، اوردن بدن صورتحال شہریوں کیلئے باعث تشویش بنتی جا رہی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ بالخصوص گنجان آبادیوں میں سیوریج اورصفائی کے ابتر نظا م کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار ہے جو کہ متعلقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں،انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔