یومِ یکجہتی کشمیر پر میانوالی میں واک اور سپورٹس ایونٹس

 یومِ یکجہتی کشمیر پر میانوالی میں  واک اور سپورٹس ایونٹس

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میانوالی کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر واک اور مختلف سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر فٹبال اور ہاکی کے سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے جن میں نوجوان کھلاڑیوں اور بچوں نے بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کی۔میدان میں کھیل کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام سے یکجہتی، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبات نمایاں رہے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ ایونٹس اس عزم کا اظہار ہیں کہ پاکستانی قوم اور بالخصوص نوجوان کھلاڑی کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں