ٹرین حادثے میں زخمی ڈاکٹر کی حالت نازک،ایک ٹانگ ضائع

 ٹرین حادثے میں زخمی ڈاکٹر کی حالت نازک،ایک ٹانگ ضائع

بہلوال کے قریب حادثہ ہوا،ڈاکٹر عقیل سرفراز پنجوتھہ چک مبارک کے رہائشی ڈمپر کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن غلام مصطفیٰ ،موٹر سائیکل سوار محمد انار بھی زخمی

بھیرہ (نامہ نگار) مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق تحصیل بھیرہ سے بتایا جاتا ہے ۔ گزشتہ روز بھلوال کے قریب ریلوے کراسنگ پر ملت ایکسپریس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈاکٹر عقیل سرفراز پنجوتھہ شدید زخمی ہو گئے ، جن کا تعلق چک مبارک سے ہے ۔ وہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا شاہد محمود پنجوتھہ کے بھتیجے ہیں،ڈاکٹر عقیل سرفراز پنجوتھہ کی حالت تشویشناک ہے ، حادثے کے باعث ان کی ایک ٹانگ ضائع ہو چکی ہے ۔ لاہور بائی پاس پر ڈمپر کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن غلام مصطفیٰ زخمی ہو گئے جو ویرووال کے رہائشی ہیں، جبکہ حضور پور کے قریب سڑک کنارے کھڑی گنے سے لدی ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں محمد انار زخمی ہو گئے ، جن کا تعلق موضع ودھن سے بتایا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں