اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عابد ممتاز کاشاہپور کے قصبہ واڈھی کا دورہ
گلیوں اور گندے پانی کے تالاب کا معائنہ ،شہریوں سے معلومات حاصل کیںتالاب کے گرد پختہ دیوار تعمیر کرانے اورتمام مسائل حل کرنے کی یقین دہائی
شاہ پور صدر (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور ڈاکٹر عابد ممتاز خان نے شاہپور کا قصبہ واڈھی کا دورہ کیا ، انہوں نے قصبہ واڈھی کی گلیوں اور گندے پانی کے تالاب کا معائنہ کیا اور مقامی شہریوں سے اس بارے میں معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دیہات میں تالابوں کے گرد پختہ چار دیواریوں کی تعمیر کرائی جائے گی قصبہ سلطان پور میکن کی طرح واڈھی کے تالاب کے گرد بھی پختہ دیوار تعمیر کرائی جائے گی ،اس موقع پر فوکل پرسن ضلع کونسل محمدابوبکر ،مانٹرنگ منجر ویسٹ مینجمنٹ حمزہ شیخ ،ہروجیکٹ منجر رانا مرتضیٰ مقبول ،بھی ہمراہ تھے اس موقع پر نمبردار چوہدری محمد رمضان میکن نے انہیں تالاب کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں بتایا کہ تالاب کے ارد گرد لوگوں کے مکانات سیم کا شکار ہیں ، کئی مکانات کی دیواروں میں دراڑیں بن گئی ہیں ،جس پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور ڈاکٹر عابد ممتاز نے ان کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔