تاش پر جواء کھیلنے والوں پر چھاپہ ،5 جواری گرفتار

  تاش پر جواء کھیلنے والوں  پر چھاپہ ،5 جواری گرفتار

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر ذکاء الرحمٰن جوئیہ اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے۔۔

 

 مخبر کی اطلاع پر تاش پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 05 جواری جن میں محمد عظیم، محمد شیر، محمد شعیب، محمد ذیشان، خان زمان کو قابو کرکے داؤ پر لگی رقم 14100 روپے ، 04 عدد موبائل فون مالیتی 76 ہزار روپے ، 01 موٹر سائیکل مالیتی 1 لاکھ 80 ہزار روپے قبضہ پولیس میں لیے ۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ پائی خیل میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں