کامیابی ملی تو پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل حل کرینگے،فاؤنڈر گروپ
کامیابی ملی تو پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل حل کرینگے،فاؤنڈر گروپ ہم نے اپنا منشور جاری کر دیا،کامیابی کے بعد مکمل عملدرآمد کرائیں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حافظ ارشد کی طرف سے فاؤنڈر گروپ کے امیدوار ان کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک فاؤنڈر گروپ کے امیدوار صدر قربان علی گجر نے کہا کہ انشائاﷲ 14 فروری کوتحریک فاؤنڈر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالی نے کامیابی عطا کی تو پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل حل کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے قربان علی گجر نے کہا کہ ہم نے اپنی تنظیم کا منشور پیش کر دیا ہے اﷲ تعالی نے کامیابی سے ہم کنار کیا تو ہم اپنے تنظیمی منشور پر 100 فیصد عملدرآمد کرنے کی کوشش کریں گے ہمارے منشور سے ہی پراپرٹی ڈیلرز کے بنیادی مسائل حل ہوں گے ہم ہر فورم پر اپنے پراپرٹی ڈیلرز کا کیس لڑیں گے ۔
الحمدﷲ ہم تمام پراپرٹی ڈیلرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں اس موقع پر چیئرمین تحریک فاؤنڈرگروپ محمدسر فراز نے کہا کہ 14 فروری کا سورج تحریک فاؤنڈر گروپ کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا انہوں نے کہاکہ سرگودہا کے تمام پراپرٹی ڈیلرز بھائی 14 فروری کو اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں اس موقع پر امیدوار جنرل سیکرٹری رانا اشتیاق یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی تبدیلی صرف حق رائے دہی سے ہی ممکن ہوتی ہے لہذا تمام پراپرٹی ڈیلرزکو حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے امیدوار نائب صدر مہرحسن ٹوانہ ، لیاقت میکن ،حافظ ذین العابدین اور حافظ محمد ارشد نے تمام پراپرٹی ڈیلرز سے مطالبہ کیا کہ وہ 14 فروری کو اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اچھے لوگوں کو اگے لائیں انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز مور کے نشان پر مہر لگا کر تحریک فاؤنڈر گروپ کو کامیاب کرائیں انشائاﷲ تحریک فاؤنڈر گروپ کامیاب ہو کر ڈیلرز کے مسائل حل کرے گی۔