مضر صحت ادویات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون
مضر صحت ادویات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون مکان پر چھاپہ مار کر وافر مقدار پر ممنوعہ ادویات اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے ممنوعہ اور مضر صحت ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں سرگودھا شہر کے رہائشی علاقہ کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وافر مقدار پر ممنوعہ ادویات اور دوسرے مقام سے ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں جعلی بانڈ کے پیکٹ برآمد کر لئے اور ملزمان کے خلاف مزید کاروائی میں مصروف ہے ۔زرائع کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کی ٹیم نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ سرگودھا شہر کے علاقہ رضا گارڈن کے مکان میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں خفیہ طور پر رکھی گئی ممنوعہ ادویات برآمد کیں جبکہ لاری اڈا روڈ پر جعلی بانڈ فروخت میں ملوث ملزم فیصل حیات کو گرفتار کر کے دوکان سے 1200 کلو گرام کی مقدار میں جعلی بانڈ کے پیکٹ برآمد کر لئے اور ملزمان کے خلاف مذید کاروائی میں مصروف ہے ۔