منشیات سمگلنگ کیس میں ملزم کو 14سال قید،چار لاکھ روپے جرمانہ

 منشیات سمگلنگ کیس میں ملزم کو 14سال قید،چار لاکھ روپے جرمانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 14سال قید با مشقت اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔تھانہ بھیرہ پولیس نے مقدمہ میں گرفتار منشیات فروش نذر حسین کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے ۔

 جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر پولیس افسران نے مقدمے کی پیروی جدید خطوط پر کی، جس کی بدولت ملزم کو اس کے انجام تک پہنچایا گیا۔ منشیات فروش نسلِ نو کے دشمن ہیں۔ پولیس اور عدلیہ کا یہ اشتراک سرگودھا کو منشیات سے پاک کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں