ڈی ایچ کیو ایمرجنسی کے باہر دو پارٹیوں میں جھگڑا، 8افراد زخمی
ڈی ایچ کیو ایمرجنسی کے باہر دو پارٹیوں میں جھگڑا، 8افراد زخمی میڈیکل کروانے کیلئے دونوں پارٹیاں ہسپتال میں آئیں ،تلخ کلامی کے بعد فائرنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ایمرجنسی کے باہر دو پارٹیوں میں جھگڑے کا واقعہ، 8افراد زخمی ہو گئے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق چک 101 شمالی میں دیرینہ دشمنی پرہونیوالی لڑائی کا میڈیکل کروانے کیلئے دونوں پارٹیاں ہسپتال میں آئی ہوئی تھیں،کہ فریقین کے مابین تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہونے کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا ، اور ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے مزید6 افراد کو زخمی زخمی کر دیا، اطلاع ملتے ہی اے ایس پی سٹی سرکل وقار احمد خان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو برائے طبی امداد وارڈز میں منتقل کیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث 10 افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتارکر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ویگو ڈالا اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاجبکہ ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سٹی سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی ان کا کہنا تھا کہ وقوعہ میں ملوث ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔