دین کو اس کی اصل روح کے مطابق سمجھیں ،قومی امن کمیٹی
دین کو اس کی اصل روح کے مطابق سمجھیں ،قومی امن کمیٹی رمضان کی بابرکت ساعتوں کو غنیمت جانتے ہوئے نماز روزہ اور ذکر الٰہی کو معمول بنالیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی صدر مولانا ملک ضیاء الحق، ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اقبال ﷲ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،رابعہ مسجد کے خطیب پروفیسر مولانا فضل الحق بندیالوی،مسجد حامد علی شاہ کے خطیب مولانا احمد حسن منظور چشتی اوردیگر علماء و مشائخ نے جمعتہ المبارک کے خطبات میں رمضان کی آمد اور کی فضلیت و برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس نے اس ماہ مبارک کی قدر کی ، روزہ رکھااور عبادات الٰہی کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی زبان کو ذکراﷲ سے تر کئے رکھا تو گویا اس نے رمضان کریم کا حق ادا کرنے کی سعی کی ، اﷲ پاک کی بڑی کرم نوازی ہے کہ اس نے ہمیں دین حق پر ، امت محمدی میں پیدا کیا ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم دین کو اس کی اصل روح کے مطابق سمجھیں اور دوسروں کو بھی سمجھائیں کیوں کہ یہ ہمارے فرائض میں شامل ہے ، ہمیں چاہئے کہ خود بھی حضور دل کے ساتھ رمضان کی بابرکت ساعتوں کو غنیمت جانتے ہوئے نماز روزہ اور ذکر الٰہی کو معمول بنالیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں ورنہ یہ مبارک گھڑیاں ہاتھ سے نکل جانے کی صورت میں ہونے والے خسارہ کا ازالہ کسی بھی صورت ممکن نہ ہوسکے گا۔آخر میں امن وامان اور بھائی چارے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی،اسلام کی سربلندی،ملک کی سلامتی، فلطسین و کشمیر کی آزادی اورامت مسلمہ کے اتحاد و شہیداء کے لئے دعائیں کی گئیں۔