بھاگٹانوالہ میں سینئر صحافی ڈاکٹر عبدالمنیب خان خالد انتقال کر گئے

بھاگٹانوالہ میں سینئر صحافی ڈاکٹر  عبدالمنیب خان خالد انتقال کر گئے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈاکٹر عبدالمنیب خان خالد، جو بھاگٹانوالہ پریس کلب کے روحِ رواں، سینئر صحافی اور ہردلعزیز شخصیت تھے ، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی جس میں صدر پریس کلب ملک نذیر اعوان، جنرل سیکرٹری رفاقت علی چودھری، چیئرمین پریس کلب محمد اسلم چودھری سمیت صحافی برادری کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔

 نمازِ جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور شرکا نے مرحوم کی صحافتی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں