سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے :ڈپٹی کمشنر

سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے :ڈپٹی کمشنر

سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے :ڈپٹی کمشنر فوڈ کنٹرولر کو سیل پوائنٹس پر آٹے کی وافر مقدار میں سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازار سمیت دیگر تمام بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد بھی کروایا جائے ۔انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران فیلڈ میں متحرک رہیں اور سبزی، فروٹ، گوشت سمیت تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی سخت نگرانی کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو بھی ہدایت دی کہ اشیاء کے نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو سہولت بازار سمیت تمام سیل پوائنٹس پر آٹے کی وافر مقدار میں سپلائی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے رمضان شریف میں تاریخی نگہبان پیکج کا اعلان کیا ہے اور اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ نگہبان دستر خوان اور نگہبان کارڈ کی گھر گھر تقسیم کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں