سیوریج نظام کی بندش نے اہل علاقہ کی ناک میں دم کر رکھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کی شکایت پرحکام بالا کے احکامات ٹھس،رحمان پورہ میں سیوریج نظام کی بندش نے اہل علاقہ کی ناک میں دم کر رکھا ہے ،تفصیلات کے مطابق ابلتے گٹروں کے باعث آمد رفت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اٹھنے والے تعفن کے باعث سانس لینا بھی دوبھر ہو چکا ہے ، اس حوالے سے محمد بابر، زوار حسن، کاشف ممتاز، عدنان، زبیر احمد و دیگر مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا اورکارپوریشن حکام کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔
لوگوں کا ناجائز طور پر تنگ و پریشان کیا جا رہا ہے ،سیوریج نظام کی بحالی کیلئے پیسے مانگے جا رہے ہیں، بالخصوص علی پارک کے سامنے والی گنجان گلیوں کی حالت زار انتہائی ابتر ہو کر رہ گئی ہے ۔،انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر زواسا اور میونسپل کارپوریشن کو فوری طور پر عوامی شکایات پر عملدرآمد کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔