ستھرا پنجا ب پروگرام میں بوگس حاضریاں ،قومی خزانے کو نقصان

ستھرا پنجا ب پروگرام میں بوگس حاضریاں ،قومی خزانے کو نقصان

ستھرا پنجا ب پروگرام میں بوگس حاضریاں ،قومی خزانے کو نقصان یوسی سپروائزر کو معطل کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجا ب پروگرام میں بوگس حاضریاں لگا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے یوسی سپروائزر کو معطل کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا، ستھرا پنجاب پروگرام ٹی ایم ٹی گروپ کے زول آفیسر اعزاز مقصود کی مدعیت میں درج مقدمہ میں بتایا گیا کہ آن لائن پورٹل پر حاضری چیک کر نے پر تصدیق ہوئی کہ یو سی 90کا سپروائزر جاوید اعجا ز گزشتہ تین چار ماہ سے اپنی اور دیگر ملازمین کی بوگس حاضریاں لگا رکھا ہے ،اس ضمن میں دھوکہ دہی ، فراڈ، غلط بیانی اور بلاڈیوتی کئے محکمہ ہذا سے تنخواہ وصول کر نے کے الزامات عائد کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی سفارش کی گئی۔، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں