شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر کمرے میں بند کر دیا

شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ  بنا کر کمرے میں بند کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نشہ کے عادی شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر کمرے میں بند کر دیا ،چار سالہ بیٹی ماں کو مار کھاتا دیکھ کر رونے لگی تو ملزم نے اسے بھی زمین پر پٹخ دیا ۔۔

اسلام پورہ کی رہائشی حرا بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ دوبچوں کی ماں ہے اس کا شوہر مبین نشہ کا عادی ہے اور اکثر و بیشتر مجھے تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے ، جبکہ وہ والدین کی عزت اور بچوں کی پرورش کی خاطر ظلم و ستم برداشت کرنے پر مجبور ہے ،گزشتہ شام بھی ملزم نے غلیظ گالیاں دیتے ہوئے بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں