ایک کروڑ روپے ہتھیانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

 ایک کروڑ روپے ہتھیانے والے  شخص کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈورٹائزمنٹ کمپنی سے ایک کروڑ روپے ہتھیانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا بتایا جاتا ہے کہ لاہور کی ایک ایڈورٹائزمنٹ کمپنی سے سرگودھا کے امداد اﷲ نامی شخص نے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے تین عدد بورڈز امانتاً لے کر ماہانہ ادائیگی کا معاہدہ کیا۔

تاہم بعدازاں مذکورہ شخص نے تینوں بورڈز ایک تیسری کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر کے مبینہ طور پر خرد برد کر لئے ، جس پر ریجنل منیجر جاوید عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں