پرائس کنٹرول میکنزم کو مکمل فعال کرنے کیلئے تفصیلات طلب

پرائس کنٹرول میکنزم کو مکمل فعال کرنے کیلئے تفصیلات طلب

پرائس کنٹرول میکنزم کو مکمل فعال کرنے کیلئے تفصیلات طلب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائس کنٹرول میکنزم پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ پنجاب نے پرائس کنٹرول میکنزم کو مکمل فعال کرنے کیلئے غیر فعال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تفصیلات طلب کر لیں، ذرائع کے مطابق یہ اقدام رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ، اس سے قبل حساس ادارے کی جانب سے اپنی نگرانی رپورٹ سے وزارت داخلہ پنجاب کو آگاہ کیاگیا کہ حکومت کے مقرر کردہ 90فیصد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مکمل غیر فعال ہونے کے باعث پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی صورتحال مخدوش ہے ، جبکہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء کے نرخوں میں از خود اضافہ کی روش عام ہے رپورٹ کے تناظر میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ضلعی سربراہان سے کہا گیا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کوائف اور ان کے رابطہ نمبرز ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ پرائس کنٹرول میکنزم پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں