سپورٹس سائنسز کی گرلز اور بوائز کیٹیگریز میں نمایاں کامیابیاں

سپورٹس سائنسز کی گرلز اور بوائز کیٹیگریز میں نمایاں کامیابیاں

سپورٹس سائنسز کی گرلز اور بوائز کیٹیگریز میں نمایاں کامیابیاں کرکٹ، والی بال، ہینڈ بال اور باسکٹ بال میں پہلی پوزیشن،رسہ کشی میں دوسری پوزیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے 24ویں سپورٹس گالا میں جاری کھیلوں کے مقابلہ جات میں ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز نے گرلز اور بوائز کیٹیگریز میں متعدد ایونٹس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر لیں۔تفصیلات کے مطابق طالبات کے مقابلوں میں ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنس کی ٹیموں نے کرکٹ، والی بال، ہینڈ بال، فٹسال اور باسکٹ بال میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ رسہ کشی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بوائز کیٹیگری میں شعبہ سپورٹس سائنسز کے طلباء نے شوٹنگ والی بال میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کرکٹ اور ہینڈ بال میں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ جبکہ شعبہ سپورٹس سائنسز کے طلباء نے باسکٹ بال میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز کے انچارج ڈاکٹر یاسر اقبال وڑائچ نے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ وطالبات اور تدریسی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں