ڈسٹرکٹ بار خوشاب کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
ڈسٹرکٹ بار خوشاب کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری وکلا برادری معاشرے کا حصہ ،انصاف فراہمی میں کردار ادا کرینگے ،عثمان ایڈووکیٹ
خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ممبر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک حیدر عثمان ایڈووکیٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرے ہوئے ملک حیدر عثمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع خوشاب میرا گھر ہے اور اس سے میری قلبی وابستگی ہے ۔ وکلا برادری معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے وہ انصاف فراہمی میں اپنا کردار ادا کرینگے ، وکلا برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ جس معا شرے میں امن کا بو ل با لا ہو وہاں انصاف بھی ہو تا ہے کیونکہ انصاف کے بغیر معاشرے میں امن محض خام خیا لی ہے ۔ تقریب میں سپریم کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری زاہد اسلم ایڈووکیٹ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک شعیب اعوان، اسسٹنٹ اٹارنی ملک شاہد بگھور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی،اے ڈی ایل آر عبداﷲ خان ، بار کے نو منتخب صدر ملک زبیر حیات اُتراء ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ملک ضمیر حیدر ماہل ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدر مصطفی خان بلوچ ایڈووکیٹ ، محمد جنید مسعود ملہی ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ملک حیدر عثمان ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔