ڈپٹی کمشنر کااندرونِ شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کااندرونِ شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ ستھرا پنجاب کی فیلڈ میں موجود ٹیموں کی کارکردگی چیک کی اور ہدایات جاری کیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے علی الصبح اندرونِ شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور مجموعی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کی فیلڈ میں موجود ٹیموں کی کارکردگی بھی موقع پر چیک کی اور ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈی کا بھی تفصیلی دورہ کیا جہاں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص پائی گئی۔ جگہ جگہ گندگی، کچرے کے ڈھیر اور تجاوزات پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں فوری طور پر صفائی بہتر کی جائے ، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر صفائی کے انتظامات میں بہتری نظر نہ آئی تو ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دورے کے دوران سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا محمد ابوبکر اور سی او ایم سی ماجد بن احمد بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔