مخیر شخصیات کو فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ،طاہر اعوان
شاہ پور صدر (نامہ نگار )مخیر شخصیات کو فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ، تحصیل صدر ن لیگ ملک طاہر اعوان مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی ذاتی دلچسپی اورتوجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں آئی سی یو یونٹ قائم کیا گیا ہے جس سے شاہ پور اور گردونواح کی عوام کو علاج کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی یہ بات پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن ، ڈپٹی کمشنر سرگودہا حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال شاہ پور میں نئے تعمیر شدہ آئی سی یو نٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نوید ایوب انصاری نے کہا کہ آئی سی یو میں تین سے زائد مریضوں کو آکسیجن ، بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹوں کی سہولت ہو گی، سٹاف مریضوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرے گا، بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے اپنی جیب سے 290کلو واٹ کا آن گرڈسولر سسٹم کا عطیہ دیا ہے ۔