ڈسپنسری کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار
شاہ پور صدر(نامہ نگار) نواحی قصبہ اچھر کی واحد ڈسپنسری کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ، فرش اکھڑ گئے ، دیواروں سے سیمنٹ اترنے لگا ،2007 میں تعمیر ہونے والی ڈسپنسری کی عمارت زمانہ قدیم کی کوئی بوسیدہ عمارت دکھائی دینے لگی۔۔۔
ڈسپنسری میں محکمہ صحت کا کوئی ملازم ڈیوٹی نہیں دے رہے جبکہ محکمہ بہبود آبادی کے دو ملازمین دفتر آتے ہیں ، جو کہ دفتر کے باہر ہی ڈیرہ لگاتے ہیں ، اہل علاقہ نے محکمہ صحت کے حکام ، ڈپٹی کمشنر سرگودہا سے مطالبہ کیا ہے کہ قصبہ اچھر کی ڈسپنسری کی عمارت کی جلد مرمت کرائی جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب صحت اور آمدورفت کی سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں لیکن محکمہ صحت کے حکام غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعمیر و مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے شہریوں نے کہا کہ ڈسپنسری کی مرمت کے ساتھ ساتھ یہاں کوالیفائیڈ سٹاف بھی تعینات کیا جائے ۔