گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول ، طالبات ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم

گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول ، طالبات ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم

گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول ، طالبات ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم سکول کی طالبات نے تحصیل سطح پر 11 جبکہ ضلعی سطح پر 10 پوزیشنز حاصل کیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پرنسپل گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول حنا گل کی زیرِ صدارت گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول میں ادبی مناظرے اور مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا گیا۔اس موقع پر فزیکل ٹیچرز میڈم عاصمہ جلیل اور فاخرہ نے بتایا کہ سکول کی طالبات نے تحصیل سطح پر 11 جبکہ ضلعی سطح پر 10 پوزیشنز حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔پرنسپل گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول حنا گل نے طالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں کا اصل مقصد صرف نصابی تعلیم نہیں بلکہ طالبات کی ہمہ جہت شخصیت سازی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انسان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور اعتماد پیدا کرتے ہیں اور یہی خوبیاں طالبات کو عملی زندگی میں کامیابی کی طرف لے جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ سکول کی طالبہ سویرا شان نے پنک گیمز لاہور میں ڈسکس تھرو میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے صوبائی سطح پر ادارے کا نام روشن کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول میں کھیلوں کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور طالبات کو ہر ممکن مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں