نقب زنی اور چوری کی مختلف وارداتیں ، لاکھوں کا مال برآمد
نقب زنی اور چوری کی مختلف وارداتیں ، لاکھوں کا مال برآمد احسان الہٰی کے رقبے سے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم بھی چوری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں مختلف علاقوں میں نقب زنی اور چوری کی متعدد وارداتیں سامنے آئیں، جن میں لاکھوں روپے مال و زر اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 58 جنوبی کے ظفر اقبال، 46 جنوبی کے محمد سلیم اور 89 شمالی کے عبد الغفار کے گھروں سے لاکھوں روپے مال و زر جبکہ سیال موڑ کے رستم علی اور دھریمہ کے اللہ دا کی دکانوں سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چوری ہوئی۔اسی طرح سیٹلائٹ ٹاؤن ڈی بلاک سے افتخار احمد کا رکشہ، 111 جنوبی سے شہباز، فیملی پارک بھلوال سے حماد مبشر، کوٹمومن سے محمد صفدر، چک میانہ سے محسن علی اور سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک بی سے فخر عباس کی موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔اصغر آباد کے احسان الہٰی کے رقبے سے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم بھی چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے تمام متاثرہ کیسز میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔