نگہبان رمضان کارڈ میں کٹوتی، دکاندار پر مقدمہ، 2دکانیں سیل

نگہبان رمضان کارڈ میں کٹوتی، دکاندار پر مقدمہ، 2دکانیں سیل

نگہبان رمضان کارڈ میں کٹوتی، دکاندار پر مقدمہ، 2دکانیں سیلتحقیقات کے بعد شکایات درست ثابت ہونے پرتھانہ پائی خیل میں کارروائی

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباسی مگسی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے نگہبان رمضان کارڈ کی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کو شکایات موصول ہوئیں کہ فضل کریانہ سٹور کالاباغ روڈ پائی خیل کا مالک مستحق افراد کے نگہبان کارڈ سے فی کارڈ 300 روپے کی کٹوتی کر رہا ہے ۔ تحقیقات کے بعد شکایات درست ثابت ہونے پر متعلقہ دکاندار کے خلاف تھانہ پائی خیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے اسکندرآباد کے علاقے میں دو ریٹیلرز کی دکانیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں