سرکاری محکموں میں بجلی کے ضیاع پر قابو نہ پایا جاسکا

سرکاری محکموں میں بجلی کے ضیاع پر قابو نہ پایا جاسکا

بجلی کی بچت کے اقدامات مکمل طور پر نظر انداز ، غیر ضروری آلات بند کرنے پر عملدرآمد کی شرح صفر ، واجبات 58 لاکھ روپے سے تجاوز کر چکے ہیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومتی ہدایات کے باوجود سرگودھا کے ضلعی محکموں میں بجلی کے غیر ضروری استعمال اور ضیاع پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 142 سرکاری کنکشنز کا ڈیٹا حاصل کر کے گزشتہ ایک سال کی بجلی کھپت کا جائزہ لیا اور اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکموں میں بجلی کی بچت کے اقدامات مکمل طور پر نظر انداز کیے گئے ہیں اور غیر ضروری آلات بند کرنے پر عملدرآمد کی شرح صفر رہی۔ اکثر دفاتر میں دن کے اوقات میں کھلی جگہوں پر لائٹس چلتی رہتی ہیں، اور ملازمین کی غیر موجودگی میں پنکھے اور دیگر آلات بلا ضرورت چلتے رہتے ہیں۔ بعض افسران بھی ایسے اے سی استعمال کرتے ہیں جن کے لیے اجازت نہیں دی گئی، جبکہ نچلے عملے کے لیے یہ عام روش بن گئی ہے ۔اس کے علاوہ، مذکورہ کنکشنز کے واجبات گزشتہ دو ماہ سے ادا نہیں کیے گئے ، جو تقریباً 58 لاکھ روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ حکومت نے فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے اور عدم عملدرآمد کی صورت میں کنکشنز منقطع کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں