ایل پی جی سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ عروج پر

 ایل پی جی سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ عروج پر

ایل پی جی سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ عروج پر غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کے پاس حفاظتی کٹس اورآگ بجھانے والے آلات

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں ایل پی جی سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا،گنجان آبادد علاقوں میں ڈنکے کی چوٹ پر سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ ہو رہی ہے اور قانون پر عمل داری کے ذمہ داران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، گیس کے چھوٹے سلنڈروں میں ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کے پاس حفاظتی کٹس اورآگ بجھانے والے آلات تک موجود نہیں جس کی وجہ سے کسی بھی لمحہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس کا فوری نوٹس لے اور انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے والے اس غیر قانونی دھندے کو رکوانے کیلئے قانون کی لاٹھی کو حرکت میں لایاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں