اسسٹنٹ کمشنر پپلا ں کا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے پپلاں شہر اور حافظ والہ کادورہ

اسسٹنٹ کمشنر پپلا ں کا اشیاء  خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے  کیلئے پپلاں شہر اور حافظ والہ کادورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلا ں محمدظفراقبال نے رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں پپلاں شہر اور حافظ والہ کادورہ کیا۔

انھوں نے ریڑھی بازار میں سبزی اور فروٹ کی ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے والے ایک دوکاندار کو جرمانہ عائد کیا اور دوکانداروں کو ماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی فروخت کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں