کیمرے نصب ناہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے بغیر سڑکوں پر دندنانے لگے
کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں چشمہ اور اس کے مضافات میں مرکزی شاہراہ کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب ناہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے بغیر سڑکوں پر دندنانے لگے حادثات اور شرحِ اموات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
عوامی شکایات کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جس کے باعث شہری بے خوفی کے ساتھ بغیر ہیلمٹ سفر کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ درجنوں موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ شہر کی سڑکوں پر دندناتے نظر آتے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں چشمہ جرنیلی روڈ اور مرکزی شاہراہ کندیاں، ڈی آء خان روڈ پر کیمرے نصب کئے جائیں ۔اور پولیس کے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے تاکہ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنا کر قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے