ریٹائر ملازمین کے بچوں کی بھرتی میں تیزی

 ریٹائر ملازمین کے بچوں کی بھرتی میں تیزی

ملازمین دو نمبر میڈیکل گراؤنڈ پرقبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر قانون کا فائدہ اٹھا رہے ،خاص کر بلدیاتی اداروں میں یہ پریکٹس زیادہ ،اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا حالیہ سالوں میں پنجاب بھر میں سینکڑوں ملازمین قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر اپنے بچوں کو بھرتی کروا چکے ،یہ سلسلہ روزبرو ز دراز ہو رہا، شکایت موصول بھی ہو تو دبا دی جاتیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع کے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں میڈیکل گراؤنڈ پر قبل ا ز وقت ریٹائرمنٹ لے کر اپنے بچوں کو بھرتی کروانے کے رجحان میں تیزی آنے لگی ذرائع کے مطابق حکومت نے شدیدبیماری صورت میں اس ملازم کو قبل ازوقت ریٹائر کرکے انکی جگہ انکے بچوں کو بھرتی کی منظوری دے رکھی ہے بیشتر اداروں میں ملازمین نے اس قانون کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے میڈیکل بنواکر ریٹائر ہوکر بھرتی کروا رہے بعض ملازمین دو نمبر میڈیکل گراؤنڈ پرقبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر اس قانون کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں خاص کر بلدیاتی اداروں میں یہ پریکٹس زیادہ ہے۔

جہاں پہلے ہی ادارے شدید مالی بحران اور گوں نہ گوں کیفیت کا شکار ہیں وہاں چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث متذکرہ طریقے سے بھی بلدیاتی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، حالیہ سالوں کے دوران پنجاب بھر میں سینکڑوں ملازمین قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر اپنے بچوں کو بھرتی کروا چکے ہیں، اور یہ سلسلہ روزبارو ز دراز ہو رہا ہے ، بعض حاضر سروس ملازمین کا کہناہے کہ اگر چھان بین کی جائے تو متعدد ایسے کیسز سامنے آ جائیں گے تاہم اوپر سے لے کر نیچے تک افسران و ملازمین ملے ہوئے ہیں اس لئے اگر کوئی شکایت موصول بھی ہو تو دبا دی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں