یوم شہادت حضرت علیؑ کے ماتمی جلوس کی سکیورٹی کیلئے اجلاس

یوم شہادت حضرت علیؑ کے ماتمی  جلوس کی سکیورٹی کیلئے اجلاس

خوشاب (نمائندہ دُنیا) 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس ڈی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں ہوا، جس میں سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بانیان مجالس و جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ امن کمیٹی، پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور پولیس کے سیکورٹی پلان پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں۔ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ضلع خوشاب میں مثالی امن و امان کی فضا برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ان شاء اللہ کسی بھی شدت پسند کو کسی مذموم کارروائی کا موقع نہیں ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں