بلدیاتی اداروں کی سینکڑوں پوسٹیں ختم کرنے کیلئے اقدامات
بلدیاتی اداروں کی سینکڑوں پوسٹیں ختم کرنے کیلئے اقداماتسینٹری انسپکٹرز، ڈرائیورز، سینٹری ورکرز ، سپر نٹنڈ نٹ جیسی پوسٹیں ختم ہو رہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب محکمہ لوکل گورنمنٹ حکام نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی سینکڑوں پوسٹیں ختم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے ہیں ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کے شعبہ ہیلتھ اور واٹر ورکس ,واساز اور ویسٹ مینجمنٹ ایجنسیوں میں ضم ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کے اسٹیبلشمنٹ سے چیف سینٹری انسپکٹرز، سینٹری انسپکٹر ز،سیور میں ڈرائیورز، سینٹری ورکرز ، سپر نٹنڈ نٹ ، آپریٹرز ،بیلدار ،سپروائزرزوغیرہ کی پوسٹیں ختم کی جارہی ہیں، اس حوالے سے آئندہ چند روز تک فریم ورک تیار کرنے کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے ۔