عید خریداری کی گہما گہمی ، مہنگائی کی وجہ سے لو گ پر یشان

عید خریداری کی گہما گہمی ، مہنگائی کی وجہ سے لو گ پر یشان

عید خریداری کی گہما گہمی ، مہنگائی کی وجہ سے لو گ پر یشان خواتین اور بچے قیمتیں سن کر حسرت بھری آہ بھر کر واپس جانے پر مجبور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں عید خریداری کی گہما گہمی تو شروع ہو گئی ہے مگر مہنگائی کے باوجود لوگوں کی اکثریت کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ’ اس بناء پر دور دراز دیہاتوں سے آنے والے لوگ بالخصوص خواتین اور بچے بازاروں میں قیمتیں سن کر حسرت بھری آہ بھر کر واپس جانے پر مجبور ہیں’ جوتے ’ کپڑے ’ کاسمیٹکس’ آرٹیفشل جیولری’ چوڑیوں اور اسی نوعیت کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں عید کی آمد کے باعث کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ’ دوسری طرف دوکانداروں نے امسال کاروبار نہ ہونے کا گلہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ رش تو بڑھنے لگا ہے مگر خریدار نہیں ،اس ما ہ تو اخراجات پورے ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں