شراکتدار نے صراف کو پونے دو کروڑ کے سونے سے محروم کر دیا
ٹور پر جانے کیلئے 395گرام سونا امانتاً وصول کیابعدازاں ٹال مٹول سے کام لیتا رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کاروباری شراکت دار نے صراف کو پونے دو کروڑ روپے مالیت کے سونے سے محروم کر دیا،بتایا جاتا ہے کہ صرافہ ارمارکیٹ بلاک نمبر3کے تاجر محمد عرفان کے منظور حسن سے کاروباری تعلقات ور اعتماد کا رشتہ تھا، کچھ روز قبل منظور نے ٹور پر جانے کیلئے 395گرام سونا جس کی مالیت پونے دو کروڑ روپے بنتی ہے امانتاً وصول کیا اور بعدازاں ٹال مٹول سے کام لیتا رہا، اور زیاد ہ زور دینے پر سونا واپس کرنے سے صاف انکاری ہو گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔