ڈی ایس پی صدر تھانہ کی بھاگٹانوالہ میں پولیس جوانوں کے ساتھ افطاری

ڈی ایس پی صدر تھانہ کی بھاگٹانوالہ  میں پولیس جوانوں کے ساتھ افطاری

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی صدر غازی قیصر عباس گجر کی تھانہ بھاگٹانوالہ میں پولیس جوانوں کے ساتھ افطاری کی ۔ ڈی ایس پی صدر غازی قیصر عباس گجر نے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کے ہمراہ افطاری کی۔

ٍاس موقع پر انہوں نے جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے حوصلے اور مورال کو سراہا۔اس موقع پر ڈی ایس پی غازی قیصر عباس گجر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے گھروں اور اہلِ خانہ سے دور سڑکوں اور تھانوں میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس جوان قابلِ فخر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں