پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف بروقت ایکشن لینے کا حکم
پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف بروقت ایکشن لینے کا حکم سمگل شدہ پٹرول کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائیں ، ڈپٹی کمشنر خوشاب
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ہوا جس میں اے ڈی سی جی غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیااﷲ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آافسران اور تمام ضلعی اداروں کے نمائندگان شریک تھے ، اجلاس میں اے ڈی سی جی غزالہ کنول، اے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیااﷲ نے ماہانہ کارکردگی و دیگراہم انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں، غیر قانونی کاروبار، پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائیں انہوں نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد کرانے ، تمام چھوٹے بڑے روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کی چیکنگ ،مسافروں کے شناختی کارڈ کی ویریفکیشن اور بغیر نمبر پلیٹ بغیر رجسٹریشن اور گورنمنٹ کی نئی پالیسی وایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدائت کی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آپس میں روابط بڑھائیں۔متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اجلاس میں سیف سٹی کیمروں کے حوالے سے بریف کیا گیا کہ اور بتایا کہ 39پوائنٹ سائیٹ پر ٹوٹل 172کمرے نصب کیے گئے ہیں جن میں 142 فنکشنل کر دیئے گئے باقی پر کام جاری جلد مکمل ہو جائے گا۔