دارالعلوم غوثیہ رضویہ کی جامع مسجدمیں مفتی غزہ ڈاکٹر محمود یوسف الشوبکی کی آمد پر محفل کا انعقاد

دارالعلوم غوثیہ رضویہ کی جامع  مسجدمیں مفتی غزہ ڈاکٹر محمود یوسف  الشوبکی کی آمد پر محفل کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دارلعلوم غوثیہ رضویہ کی جامع مسجد نور نزد اندرون لاری اڈہ میں مفتی غزہ ڈاکٹر محمود یوسف الشوبکی کی آمد پر خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں تمام مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، جبکہ مہتتم مدرسہ پروفیسر علامہ ابرار حسین نے استقبالیہ کلمات میں مفتی غزہ کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور انھیں سن کی جدو جہد آزادی میں خدمات پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ، تقریب سے خطاب میں مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر، محمود یوسف الشوبکی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کی امید کا نام ہے ہمیں پوری امت مسلمہ پاکستان کی قوت کو اپنے لئے ڈھال سمجھتی ہے اور پاکستان آکر جس طرح خلوص اور محبت مجھے ملی ہے۔

 اس کا مجھے اندازہ نہیں تھا اس کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسرائیل صرف فلسطین ہی نہیں اپنے توسیعِ پسندانہ منصوبہ میں تمام ہمسایہ ممالک کو بھی ہڑپ کرنا چاہتا ہے ۔مفتی اعظم نے رمضان کی بابرکت ساعتوں میں پاکستان کی سلامتی اور فلسطینیوں کی جدو جہد آزادی کے حوالے سے خصوصی دعا کروائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں