پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں،ن لیگی رہنما اور بھتیجے پر مقدمہ

پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں،ن لیگی رہنما اور بھتیجے پر مقدمہ

پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں،ن لیگی رہنما اور بھتیجے پر مقدمہ ڈمپر روکنے پر ڈرائیور شان نے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن کو کچلنے کی کوشش کی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے اقلیتی رہنما مشتاق گل اور ان کے بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سیال موڑ کے قریب ٹریفک پولیس کے ایس آئی عمر دراز نے ایک ڈمپر ٹرک کو روکا۔ ڈمپر روکنے پر ڈرائیور شان نے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن کو کچلنے کی کوشش کی، جبکہ مشتاق گل نے فون پر پولیس افسران کو گالیاں دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت اور نازیبا گفتگو پر مشتاق گل اور اس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جس میں ٹیلی گراف ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات شامل ہیں۔دوسری جانب ضلعی رہنما مسلم لیگ ن مشتاق گل کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور وہ قانون کا احترام کرنے والے ہیں۔ انہوں نے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر غیر مناسب رویے کا بھی ذکر کیا اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ میرٹ پر تفتیش کرائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں