ڈپٹی کمشنر بھکر کا بیت المال سویٹ ہوم کا دورہ، عید گفٹس تقسیم
ڈپٹی کمشنر بھکر کا بیت المال سویٹ ہوم کا دورہ، عید گفٹس تقسیمبچوں کے رہائشی کمروں، کھانے کے انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا
بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے پاکستان بیت المال سویٹ ہوم بھکر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں مقیم بچوں سے خوشگوار ملاقات کی اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے بچوں میں عید گفٹس تقسیم کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے رہائشی کمروں، کھانے پینے کے انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی تفریح کے لیے جاری کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کے کھانے پینے اور دیگر بنیادی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور خوراک کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم میں مقیم بچے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہیں اور ان کی بہتر دیکھ بھال، تعلیم و تربیت، کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں مقیم بچے محفوظ اور مثبت ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔