پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کے بھائی اور کزن کو زخمی کر دیا

پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کے بھائی اور کزن کو زخمی کر دیا

پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کے بھائی اور کزن کو زخمی کر دیا زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کر کے لڑکے کے بھائی اور کزن کو شدید زخمی کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ چک 52شمالی میں محمد شاہ زیب اور شاہد نے فائرنگ کر کے ابوبکر اور اسکے کزن ممتاز کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ابوبکر کے بھائی نے ملزمان کی ہمشیرہ سے پسند کی شادی کی جس پر بناء پرملزما ن نے فائرنگ کر کے دونوں کو زخمی کر دیا تاہم مزید تحقیقات اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں