تشدد کر کے بیوی کو گھر سے نکال دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بہیمانہ تشدد کر کے بیوی کو گھر سے نکال دیا جو کہ تمام رات مسجد میں پناہ لینے کے بعد صبح ہوتے ہی تھانے پہنچ گئی۔
چک 7شمالی کی روبینہ بی بی نے پولیس کو بتای اکہ اس کی شادی گیارہ سال برس زبیر سے ہوئی جس سے تین بچے حیات ہیں، ملزم کے غلط خواتین سے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ گھر میں ہر وقت جھگڑتا رہتا ہے گزشتہ شام بھی ملزم نے اسے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا جس پر ا س نے قریبی مسجد میں پناہ لی ،صبح ہوتے ہی اہل محلہ نے متاثرہ خاتون کے والدین کو بھی آگاہ کر دیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید کاروائی جاری ہے ۔