ناقص کارکردگی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فارغ کرنیکا فیصلہ

ناقص کارکردگی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فارغ کرنیکا فیصلہ

80سے زائد پرائس افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات حاصل ،بیشتر فعال ہو سکے ااور نہ ہی افسران کو نیلامیوں کی نگرانی کا پابند بنایا جا سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع میں مصنوعی مہنگائی کے عدم کنٹرول اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کا آغاز ،ناقص کارکردگی والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فارغ کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع میں 80سے زائد پرائس افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات حاصل ہیں جن میں سے بیشتر افسران فعال ہو سکے ااور نہ ہی افسران کو نیلامیوں کی نگرانی کا پابند نہیں بنایا جا سکا جبکہ ذخیرہ اندوزپورا رمضان المبارک مناسب قیمتوں پر اشیاء کی فروخت میں مسلسل رکاورٹ بنے رہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویجی لینس ٹیموں کی جانب سے مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مایوس کن کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گزشتہ ماہ جن اشیاء کے ریٹ مقرر کئے گئے ان میں سے زیادہ تر اجناس و اشیاء مقرر کردہ نرخوں کی بجائے 100سے 2سو روپے تک اضافی وصول کئے جا رہے ہیں،اسی طرح سبزیاں اور پھل وافر ہونے کے باوجود مصنوعی قلت ظاہر کر کے ان کی اضافی نرخوں پر فروخت جا ری ہے مارکیٹ کمیٹیوں کے بیشتر معاملات امور نچلا عملہ سرانجام دے رہا ہے ، قیمتوں کے تعین کے حوالے سے دی گئی گائیڈ لائن مکمل طور پر نظر انداز ہونے کی وجہ سے مڈل مین کی من مانیاں عروج پر ہیں،سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی ہدایات کے باوجود اشیاء کے نرخ مقرر کرنے کے وقت حاضر نہیں ہوتے ،اوروضع کردہ طریقہ کار پر عملدرآمد کی شرح صفر ہے یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد میں مکمل ناکام ہے بالخصوص سبزیاں اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں توازن پیدا نہیں ہو پا رہا،اوران اشیاء کی قیمتوں میں کمی کمیشن مافیا ،ذخیرہ اندوز کی رکاوٹوں کے باعث نہیں ہو رہی ،جن کے آگے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مکمل طور پر بے بس ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ رواں ماہ کے دوران سرکاری ریکارڈ میں سو سے زائد جن گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے اعداد و شمار کا پیٹ بھرا گیا ہے۔

 وہ تمام کے تمام چھوٹے دوکاندار ہیں جبکہ بڑے ذخیرہ اندوزوں اور کمیشن ایجنٹوں میں سے ایک کے خلاف بھی کاروائی عمل نہیں لائی گئی ، جس پر ناقص کارکردگی والے افسران سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات واپس لینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے گزشتہ روز صوبائی حکومت کی طرف سے ابتدائی طور پر میونسپل آفیسر ریگولیشن سرگودھا،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سرگودھا،اسسٹنٹ دائریکٹر سوشل ویلفیئر بھیرہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، وٹنری آفیسر ز تحصیل سرگودھا اور کوٹمومن سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات واپس لے لئے گئے جبکہ مزید کاروائی کیلئے بھی سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کو مربوط حکمت عملی وضع کرنے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر سو فیصد عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے\\

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں