عیدکے موقع پر امن ماحول مہیا کرنے کیلئے ٹھوس حفاظتی پلان مرتب
عیدکے موقع پر امن ماحول مہیا کرنے کیلئے ٹھوس حفاظتی پلان مرتب عید کے دن مساجد ، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے پولیس الرٹ رہیگی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب پولیس نے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور پر امن ماحول مہیا کرنے کیلئے ٹھوس حفاظتی پلان مرتب کر لیا ۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا ہے کہ عید کے دن مساجد ، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے پولیس کو الرٹ رہے گی چاند رات کو خوشاب اور جوہر آباد سمیت ضلع کے تمام شہوں و قصبات کے کاروباری مراکز میں پولیس فورس تعینات ہو گی جبکہ حادثات کی روک تھام کیلئے خریداری مراکز کے داخلی راستوں پر بیرئیر لگا کر گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا داخلہ بند کردیا جائے گا ، عید کے ایام میں ہونیوالی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ راستوں کی کلیرنس کے ٹریفک پولیس کے اہلکار اپنی خدمات سر انجام دیں گے ،نماز عید کے دوران مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں پر بھی پولیس اہلکار رضاکار تعینات ہوں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس کو بھی الرٹ رکھا جائے گا ۔