مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیر اہتمام تحفظِ ناموسِ رسالت ؐ سیمینار

مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیر اہتمام تحفظِ ناموسِ رسالت ؐ  سیمینار

مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیر اہتمام تحفظِ ناموسِ رسالت ؐ سیمینار حرمتِ رسولؐ کے تحفظ کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھی جائیگی، مقررین

بھیرہ(نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت و اتحاد العلماء بھیرہ کے زیر اہتمام مسجد الفتح نور میں تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اکرام اللہ سلیمی، عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے رہنما مولانا ظفر بلال، مولانا عبید الرحمن سالک، مولانا محمد عمران اور مولانا مفتی محمد عثمان علی نے خطاب کیا۔ مقررین نے ناموسِ رسالت ﷺ کی اہمیت اور 15 مارچ یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے پس منظر پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ناموسِ رسالت ﷺ اور عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کے لیے آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ سیمینار میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ امتِ مسلمہ کے ایمان کی بنیاد عشقِ رسول ﷺ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان کو بیدار رہنا ہوگا۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ عقیدہ ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالت ﷺ کے بارے میں آگاہی عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں