میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی امتحانی عمل منظم بنانے کیلئے 290 سپرنٹنڈنٹس اور 349 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس تعینات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات جو کہ27 مارچ سے شروع ہوں گے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، اس سلسلے میں کمشنر سرگودھا ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نذر عباس نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 12 ہزار 375 امیدوار حصہ لیں گے ۔ ان میں جماعت نہم کے 1 لاکھ 10 ہزار 686 جبکہ جماعت دہم کے 1 لاکھ 1 ہزار 699 امیدوار شامل ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے جماعت نہم کے 322 جبکہ جماعت دہم کے 290 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 59 مشترکہ مراکز بھی شامل ہیں۔ امتحانی عمل کو منظم بنانے کے لیے 290 سپرنٹنڈنٹس اور 349 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس تعینات کیے گئے ہیں۔ نقل کی روک تھام اور امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے چیئرمین اسکواڈ سمیت پانچ خصوصی اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر موبائل انسپکٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں.اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 27 حساس امتحانی مراکز قرار دئیے گئے ہیں ، جہاں امیدواروں اور نگران عملے کی بائیومیٹرک کے ذریعے حاضری لی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں